Dec ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کی اسٹریٹجک اور سیاسی مشاورتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس تہران میں منعقد ہوا۔
    اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کی اسٹریٹجک اور سیاسی مشاورتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس تہران میں منعقد ہوا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کی اسٹریٹجک اور سیاسی مشاورتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس تہران میں دونوں ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

پیر کے روز ہونے والے اس اجلاس میں ایران اور عمان کے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کے مخلتف پہلوؤں اور علاقے کی تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دونوں ملکوں کے اچھے تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے عمان کے ساتھ صلاح و مشورہ جاری رکھنے پر زور دیا کہ جو متوازن اور منطقی نظریات رکھتا ہے اور علاقے کے امن و استحکام میں موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردی، داعش کے تخریبی اقدامات اور انتہا پسندی سمیت علاقے کے ممالک کے لیے مشترکہ خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تہران، مسقط اور علاقے کے ممالک کے درمیان صلاح و مشورے اور تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

عمان کے نائب وزیر خارجہ احمد العیساوی نے بھی علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ کمیٹیوں کی منظم تشکیل خصوصا مشترکہ اسٹریٹجک کمیٹی کی تشکیل، تعلقات کو بھرپور طرح سے مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے لیے دونوں ملکوں کے اعلی رتبہ حکام کے عزم و ارادے اور کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

انھوں نے علاقے میں دہشت گردانہ اقدامات کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت علاقے کے تمام ملکوں کے درمیان تعاون اور صلاح و مشورے کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس