Dec ۲۳, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی
    ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے علاقے میں اغیار کی موجودگی کو بحران اور بدامنی میں اضافے کا سبب قرار دیا ہے۔

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کی موجودگی سے دہشت گرد جو بھی شرانگیزی کرنا چاہتے ہیں، اسے انجام دیتے ہیں۔

انھوں نے شام اور عراق میں دہشت گردوں کے سیاسی، فوجی اور مالی ڈھانچے کی تشکیل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ داعش کو وجود میں لا کر اب اسے دوسرے ملکوں میں پھیلایا جا رہا ہے اور اس کو ختم کرنا ایک مشکل کام ہے جس میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے مزید کہا کہ نائیجیریا دہشت گردانہ کاموں کے میدان کا ایک نیا مصداق ہے کہ جہاں حتی لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے جرم میں اغوا کر لیا جاتا ہے، انھیں قتل کیا جاتا ہے اور شیعوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا جاتا ہے۔

ٹیگس