ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی نیوز ایجنسی کا باضابطہ افتتاح
-
ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی نیوز ایجنسی کا باضابطہ افتتاح
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی نیوز ایجنسی کا باضابطہ افتتاح ہوگیا ہے۔
ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن آئی آر آئی بی کی نیوز ایجنسی کے قیام کا مقصد غیرملکی خبروں کو جامع طریقے سے انتہائی کم وقت میں تصویر اور آواز کے ساتھ اور اسی طرح ایران کے تینتیس صوبوں کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے مراکز کے تعاون سے پورے ایران کی خبروں تک فوری رسائی حاصل کرنا ہے-
آئی آرآئی بی کی نیوزایجنسی کے قیام کا ایک اور مقصد اس ادارے کا سائبراسپیس اور سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع میں بھرپور موجود گی ہے -
آئی آر آئی بی کی نیوز ایجنسی کے سربراہ سید مہرداد سید مہدی نے کہا کہ آئی آر آئی بی کی نئی انتظامیہ نے انتظام سنبھالنے کے بعد جن پروگراموں کا اعلان کیا تھا ان میں آئی آر آئی بی کی نیوزایجنسی کا قیام تھا جو اس ادارے کے نیوز کے شعبے اور فنی و ٹیکنالوجی سے متعلق شعبوں کی مہینوں کی کاوشوں کی بدولت پیر سے باضابطہ طور پر شروع ہوگئی ہے -