ایران کے وزیر خارجہ سے برطانیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو
Jan ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
برطانیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے علاقے کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ فلیپ ہیمنڈ اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ رتنو مرسودی نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلیفون پر الگ الگ گفتگو کی اور علاقے کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ علیحدہ علیحدہ ہونے والی اس ٹیلیفونی گفتگو میں فریقین نے علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی روک تھام کئے جانے کی اہمیت پر تاکید کی۔