Jan ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب ایرانی سفارت خانے پر حملے کی بھاری قیمت چکائے گا: یداللہ جوانی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں ولی فقیہ کے مشیر اعلی سپہ سالاریداللہ جوانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایرانی سفارت خانے پر حملے کی بھاری قیمت چکائے گا۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  یداللہ جوانی نے جمعے کے دن یمن کے دارالحکومت صنعا میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام میں اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہوگی۔  یداللہ جوانی کا مزید کہنا تھا کہ یمن میں ایرانی سفارت خانے پر میزائل داغنے پر مبنی سعودی عرب کا اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی اورعالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں ولی فقیہ کے مشیراعلی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کو بھی عالمی اداروں کے ذریعے اس مسئلے کو اٹھانا چاہئے۔ اگر سعودی عرب کی حکومت یہ کہنا چاہتی ہے کہ اس نے ایران میں اپنے سفارت خانے پر ہونے والے حملے کے رد عمل میں یہ اقدام انجام دیا ہے تو اسے معلوم ہونا چاہئےکہ یہ قیاس آرائی صحیح نہیں ہے۔

 یداللہ جوانی نے مزید کہا کہ تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملے کا واقعہ مکمل طور پر مشکوک ہے اور اس میں ملوث افراد کی شناخت کی کوشش جاری ہے جبکہ صنعا میں ایرانی سفارت خانے پر حملے پر مبنی سعودی عرب کی حکومت کا اقدام آشکارا تھا جو آل سعود نےانجام دیا اور اسے اس کا جواب دینا ہوگا۔

ٹیگس