یوکیا امانو آج تہران آ رہے ہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i206949-یوکیا_امانو_آج_تہران_آ_رہے_ہیں
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے ساتھ صلاح و مشورے کے لیے اتوار کے روز تہران آ رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۵:۳۸ Asia/Tehran
  • یوکیا امانو آج تہران آ رہے ہیں

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے ساتھ صلاح و مشورے کے لیے اتوار کے روز تہران آ رہے ہیں۔

ویانا سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے کہا ہے کہ یوکیا امانو اتوار کے روز تہران جائیں گے جہاں وہ ایران کے حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

رضا نجفی نے کہا کہ یوکیا امانو اپنے ایک روزہ دورہ تہران کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ایران اور آئی اے ای اے کے آئندہ تعاون کے بارے میں بات چیت کریں گے۔