Jan ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان، بہروز کمال وندی
    اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان، بہروز کمال وندی

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو کا دورہ تہران مفید اور تعمیری تھا اور ہم نے آئی اے ای اے کے ساتھ اپنے تعاون کا جائزہ لیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بہروز کمال وندی نے کہا کہ یوکیا امانو نے یہ دورہ ایران کی دعوت پر کیا تھا جس کے دوران انھوں نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔ انھوں نے اراک ایٹمی ری ایکٹر کی ری ڈیزائننگ اور اسے جدید بنانے کے بارے میں کہا کہ اس کی ری ڈیزائننگ اور اس کے آلات کی فراہمی کا کام، ہم خود گروپ پانچ جمع ایک ممالک کے تعاون سے انجام دیں گے اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی عام طور پر سافٹ ویئر، تربیت اور فنی مدد کے شعبے میں تعاون کرتی ہے۔

ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے آئی اے ای اے کی رپورٹ کہ جو گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک کو پیش کی گئی ہے، بورڈ آف گورنرز کو بھی پیش کی جانی چاہیے۔ یوکیا امانو یہ رپورٹ اب بورڈ آف گورنرز کو بھی پیش کریں گے اور یہ ایک معمول کی دفتری کارروائی ہے۔

ٹیگس