ڈیووس میں مشرق وسطی میں قیام امن کی کوشش کے زیر عنوان منعقدہ اجلاس میں جواد ظریف کی شرکت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر مشرق وسطی میں قیام امن کی کوشش کے زیر عنوان منعقدہ اجلاس میں شرکت کی-
رپورٹوں کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں مشرق وسطی میں قیام امن کی کوشش کے زیر عنوان منعقدہ اجلاس میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے علاقے میں امن قائم کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں کی وضاحت کی - ڈیووس میں منعقدہ اس اجلاس میں عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی ، افغانستان کے صدر اشرف غنی ، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکاموگرینی ، شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے ڈی میسٹورا، امریکی وزیر دفاع اشٹن کارٹر ، اٹلی کے وزیر خارجہ پاؤلوجینٹیلونی ، اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان اور عرب لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل عمرو موسی بھی موجود تھے -
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ڈیووس اجلاس کے موقع پر فنلینڈ کے صدر سے بھی ملاقات اور گفتگو کی- اس ملاقات میں فریقین نے مختلف میدانوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی راہوں کا جائزہ لیا اور علاقے کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا-