Jan ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • عراقی وزیر احیدر العبادی اور ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات
    عراقی وزیر احیدر العبادی اور ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات

عراق کے وزیر اعظم اور ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکید کی ہے-

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے جو اسلامی ممالک کے بین الپارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لئے عراق کے دورے پر ہیں، وزیر اعظم حیدرالعبادی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے-

حیدر العبادی اور ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، ایران و عراق کے درمیان ویزے کی منسوخی اور بینکینگ سسٹم کو بحال کرنے سمیت مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا- ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسلامی ممالک کے بین الپارلیمانی اجلاس کے کامیاب انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی سیکورٹی اور فوجی کامیابیوں کی مبارک باد دی-

اس ملاقات میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق کے مختلف علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف حالیہ سیکورٹی اور فوجی کامیابیوں کی ایک رپورٹ پیش کی اور بغداد میں اسلامی ممالک کے بین الپارلیمانی اجلاس کے بہتر سے بہتر انعقاد میں ایران کی مدد کا شکریہ ادا کیا-

واضح رہے اسلامی ممالک کا بین الپارلیمانی اجلاس بغداد میں منعقد ہوا تھا جو پندرہ شقوں پر مشتمل اختتامی بیان کے ساتھ اتوار کو اختتام پذیر ہوگیا-

ٹیگس