Jan ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ڈاکٹر حسن روحانی کا یورپی ممالک کا دورہ شروع
    ڈاکٹر حسن روحانی کا یورپی ممالک کا دورہ شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ایک اعلی رتبہ سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ اٹلی پہنچ گئے ہیں-

رپورٹوں کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اٹلی کے دورے میں اس ملک کے صدر، وزیر اعظم، سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے- صدر مملکت اپنے اس دورے میں ویٹیکن بھی جائیں گے جہاں وہ کیتھولیک عیسائیوں کے پیشوا اور ویٹیکن کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے-

ایران کے صدر کے دورہ اٹلی کے موقع پر اس ملک کے وزیر اعظم سرجو ماتارلا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ایرانی صدر نے اپنے یورپ دورے میں پہلے اٹلی کا انتخاب کیا ہے- اٹلی کے وزیر اعظم نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد اب تہران اور روم کے اقتصادی تعلقات میں فروغ آئے گا-

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی بدھ کو پیرس پہنچیں گے جہاں وہ فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ، اہم شخصیوں، دانشوروں، صحافیوں، مختلف میدانوں کے ماہرین، سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کریں گے-

ٹیگس