Jan ۲۶, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران اور اٹلی کے درمیان میڈیکل، ٹرانسپورٹ، زراعت اور انرجی کے کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے-
    ایران اور اٹلی کے درمیان میڈیکل، ٹرانسپورٹ، زراعت اور انرجی کے کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے-

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور اٹلی کے وزیر اعظم کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں-

رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ اٹلی کے موقع پر پیر کو روم میں ایک تقریب کے دوران ایران اور اٹلی کے درمیان میڈیکل اور اقتصاد کے شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے -

ایران اور اٹلی کے درمیان میڈیکل شعبے میں ہونے والے معاہدوں پر ایران کے وزیرصحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی اور اٹلی کی وزیر صحت محترمہ لونزین نے دستخط کئے- جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ عباس آخوندی، وزیر زراعت محمود حجتی اور وزیر پیٹرولیئم بیژن زنگنہ نے اٹلی کے وزیرٹرانسپورٹ، وزیر زراعت اور وزیر پیٹرولیئم کے ساتھ ٹرانسپورٹ، زراعت اور انرجی کے کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے-

صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ اٹلی کے موقع پر ایران اور اٹلی کے درمیان اٹھارہ ارب چار سو ملین ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے دورہ یورپ کا آغاز اٹلی سے کیا ہے - وہ اٹلی کے دورے کے بعد فرانس جائیں گے-

ٹیگس