Jan ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۸ Asia/Tehran
  • اٹلی کے وزیر خارجہ پاؤلوجنٹیلونی کے ساتھ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی ملاقات
    اٹلی کے وزیر خارجہ پاؤلوجنٹیلونی کے ساتھ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی ملاقات

اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روم، بحران شام سمیت مشرق وسطی کی کشیدگی کو دور کرنے کے لئے تہران کے کردار کی حمایت کرتا ہے-

اٹلی کے وزیر خارجہ پاؤلوجنٹیلونی نے منگل کو روم میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں مشرق وسطی میں شدید سیاسی کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کشیدگیاں، عالم اسلام کے داخلی اختلافات کو ھوا دے سکتی ہیں اور علاقے میں سنگین بحرانوں کے سفارتی حل کی کوششوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں- جنٹیلونی نے مزید کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل سے ایران میں اٹلی کی سیاسی و تجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات فراہم ہو گئے ہیں-

اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انھوں نے ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں علاقے کے بحرانوں، شام کے امن مذاکرات، لیبیا کی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جنگ، انتہاپسندی اور منشیات کی اسمگلنگ کے موضوعات پر بھی گفتگو کی ہے-

ٹیگس