Jan ۳۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی
    ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی

ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی صرف حقائق کو پرکھنے کا ادارہ ہی رہے گا تاکہ اس کی حیثیت پر انگلی نہ اٹھے-

ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں کہا کہ  مشترکہ جامع ایکشن پلان، اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے اچھے نتائج کا حامل رہا ہے-

علی اکبر صالحی نے مزید کہا کہ عالمی برادری نے ایران میں یورے نیم کی افزودگی کے حق کو تسلیم کیا ہے اور ایران ان چند ممالک میں سے ایک ہے جن کی ایٹمی سرگرمیوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے ایک بین الاقوامی ادارے نے تسلیم کیا ہے-

ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ایران نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے تناظر میں افزودہ یورے نیم فروخت کرنے کا موقع اور اس کے عوض "ایلو کیک" حاصل کیا-

علی اکبر صالحی نے کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد سے اسلامی جمہوریہ ایران ان ممالک کے کلب میں شامل ہو گیا ہے جنھیں یورے نیم افزودہ کرنے اور اسے فروخت کرنے کا حق حاصل ہے۔ ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کے بارے میں امید ظاہر کی کہ آئندہ شمسی سال میں جدید ری ایکٹر چالو کرنے میں مزید تیزی آئے گی-

ٹیگس