Feb ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۶:۳۴ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری
    اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے علاقے زینبیہ میں کئے جانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے اتوار کے دن سہ پہر کے وقت، شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے زینبیہ میں کئے جانے والے دہشت گردانہ حملے کے خلاف اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد جنیوا مذاکرات کے موقع پر بے گناہ افراد کا قتل عام کر کے بحران شام کے سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق، حسین جابری انصاری نے اس دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین، شام کی حکومت اور قوم کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے کے علاوہ دہشت گرد گروہوں کی حمایت پر مبنی پالیسی اور شام کے اندر ہتھیار اور جنگجو بھیجے جانے کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدام کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے زینبیہ میں اتوار کے دن تین دہشت گردانہ بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں سینتالیس افراد جاں بحق اور ایک سو دس زخمی ہوگئے۔

ٹیگس