ایران میں خلائی ٹیکنالوجی کا قومی دن
Feb ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
ایران میں آج بدھ تین فروری کو خلائی ٹیکنالوجی کا قومی دن منایا جارہا ہے۔
تین فروری سن دوہزار آٹھ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلائی تحقیقاتی ادارے نے پہلا خلائی سیارہ زمین کے مدار میں روانہ کیا تھا۔ جس کے بعد اس دن کو خلائی ٹیکنالوجی کا قومی دن قرار دیا گیا۔
خلائی ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر ہرسال خصوصی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور قوم کو اس شعبے میں ہونے والی پیشرفت اور ترقی سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
خلائی ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر تہران میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر حسن روحانی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر پچھلے چندسال کے دوران خلائی شعبے میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے مذکورہ نمائش کا افتتاح کیا اور ملک کے خلائی سائنسدانوں کی کاوشوں کی تعریف کی۔