Feb ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۷ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شامی عوام کی امداد سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن پہنچ گئے۔
    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شامی عوام کی امداد سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن پہنچ گئے۔

ایران کے وزیر خارجہ، شامی عوام کی امداد سے متعلق بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لئے بدھ کو لندن پہنچ گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس سے قبل تہران میں اپنے جرمن ہم منصب فرانک والٹر اشٹائن مائر کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک ایسے ملک کی حیثیت سے کہ جس نے شامی عوام کی انسان دوستانہ امداد کے حوالے سے ہمیشہ بھرپور کوشش کی ہے، لندن کانفرنس میں ایران کی شرکت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت کے ضمن میں اجلاس کے شرکاء سے شام کے مسائل اور اسی طرح مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ شامی عوام کی امداد سے متعلق لندن میں بین الاقوامی اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہو رہا ہے جس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہان مملکت، متعدد بین الاقوامی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں نیز پرائیویٹ کمپنیوں کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں۔

ٹیگس