Feb ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران میں عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد

اسلامی انقلاب کی سینتیسویں سالگرہ پر جمعرات کو دارالحکومت تہران سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عظیم الشان ریلیاں نکالی گئیں۔

اس سال بھی یوم آزادی کے جلوسوں میں ایرانی عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسلامی انقلاب کی اقدار سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔

دارالحکومت تہران میں دس مختلف راستوں پر جلوس نکالے گئے جو آزادی اسکوائر پر جاکر ختم ہوئے۔ دارالحکومت تہران میں یوم آزادی کی ریلیوں میں دسیوں لاکھ افراد نے شرکت کی جن میں عورتیں بچے بوڑھے اور جوان سبھی شامل تھے۔ تہران اور دیگر شہروں میں یوم آزادی کے جلوسوں میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ایرانی عوام نے روایتی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

دارالحکومت تہران میں دو سو اسّی سے زائد غیر ملکی رپورٹروں سمیت مجموعی طور پر پانچ ہزار دو سو سے زیادہ کیمرہ مین اور نامہ نگاروں نے بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے جلوسوں اور عظیم الشان ریلی کی رپورٹیں تیارکیں۔

دارالحکومت تہران میں صدر مملکت، ان کی کابینہ کے اراکین اور دیگر اہم شخصیات نے بھی اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے جلوس میں شرکت کی۔ تہران میں یوم آزادی کی ریلی میں امریکی سیاہ فاموں کے رہنما لوئیس فراخان نے بھی شرکت کی۔

ٹیگس