Feb ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۲ Asia/Tehran
  • یورپی یونین ایک ایسے منصوبے کا جائزہ لے رہی ہے کہ جس کے تحت سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کردی ۔جائے گی
    یورپی یونین ایک ایسے منصوبے کا جائزہ لے رہی ہے کہ جس کے تحت سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کردی ۔جائے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ہتھیار فروخت نہ کئے جانے کے لئے، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے ساتھ ایران کے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔

ایران کی مجلس شورائے اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن عوض حیدر پور نے مجلس شورا کی نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کے لئے یورپی یونین کے منصوبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مغربی ہتھیاروں کی خریداری کے ذریعے یمن، شام اور عراق کے عوام کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے-

حیدر پور نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب یہ ہتھیار دہشت گردوں کو بھی فراہم کر رہا ہے کہا کہ ایران نے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے اور اسے محدود کئے جانے کو اپنے ایجنڈے میں قرار دے- ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اس نمائندے نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین، سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کے منصوبے کا ٹھوس طریقے سے جائزہ لے گی اور اسے منظوری دے گی-

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ایک اور رکن سید حسین نقوی حسینی نے بھی عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطی میں سعودی عرب کی جنگ بھڑکانے کی پالیسی میں رکاوٹ بنیں-نقوی حسینی نے کہا کہ سعودی عرب، یمن اور شام میں سخت ہزیمت اٹھانے کے بعد اب مغرب سے ہتھیاروں کی مزید خریداری کرکے مشرق وسطی کو جنگ و نابودی کی طرف لے جانا چاہتا ہے- یورپی یونین ایک ایسے منصوبے کا جائزہ لے رہی ہے کہ جس کے تحت سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کردی جائے گی-

ٹیگس