Feb ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی اور محمد جواد ظریف کی ملاقات
    عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی اور محمد جواد ظریف کی ملاقات

عمان کے وزرائے خارجہ اور پٹرولیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم سے ملاقات کی-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی اور وزیر پٹرولیم محمد الرمحی کے ساتھ اتوار کو ملاقات میں، دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات خاص طور پر تیل اور گیس کے شعبے میں فروغ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا- فریقین نے اس ملاقات میں جنوبی پارس گیس فیلڈ سے عمان تک گیس پائپ لائن بچھائے جانے کے عمل میں تیزی لائے جانے کی راہوں کا جائزہ لیا-

عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی، ایرانی حکام سے ملاقات کے لئے ہفتے کے روز تہران پہنچے۔ وہ اپنے اس دورے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سمیت دیگر حکام سے بھی ملا قات کریں گے- عمان کے وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات پر تہران اور مسقط کے باہمی تعاون کے اثرات کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ ایران کے ساتھ تعاون سے پورے خطے میں امن واستحکام کی تقویت میں مدد ملے گی -

ٹیگس