Feb ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • جواد ظریف نے کہا کہ چھبیس فروری کے انتخابات سے دنیا پر واضح ہوجائے گا کہ ایران سرمایہ کاری کے لئے سب سے پرامن ملک ہے-
    جواد ظریف نے کہا کہ چھبیس فروری کے انتخابات سے دنیا پر واضح ہوجائے گا کہ ایران سرمایہ کاری کے لئے سب سے پرامن ملک ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چھبیس فروری کے انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت، ایران کی سفارتکاری کی کامیابی کی ضمانت قرار پائے گی-

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار ایران کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ چھبیس فروری کو مجلس شورائے اسلامی، پارلیمینٹ اور خبرگان رہبری کے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت، مستقبل میں ایرانی سفارتکاری کے مزید مستحکم ہونے کا باعث قرار پائے گی-

محمد جواد ظریف نے کہا کہ دوہزار تیرہ کے صدارتی انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت، مغرب اور عالمی طاقتوں کے لئے اس پیغام کی حامل تھی کہ پابندیاں، ایرانی عوام سے خودمختاری اور حاکمیت کو سلب نہیں کرسکتیں- انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایرانی عوام پوری ہوشیاری کے ساتھ چھبیس فروری کے انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور اس کے لئے بیرونی ممالک کو کسی طرح کا مشورہ دینے کی ضرورت نہیں ہے- جواد ظریف نے کہا کہ چھبیس فروری کے انتخابات سے دنیا پر واضح ہوجائے گا کہ ایران سرمایہ کاری کے لئے سب سے پرامن ملک ہے- واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے دسویں اور ماہرین کی کونسل یا مجلس خبرگان کے پانچویں انتخابات، جمعہ چھبیس فروری کو بیک وقت پورے ایران میں ہوں گے -

ٹیگس