Feb ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • اس انتخابات میں اٹھاسی امیدوار مجلس خبرگان رہبری کے رکن منتخب ہوں گے۔
    اس انتخابات میں اٹھاسی امیدوار مجلس خبرگان رہبری کے رکن منتخب ہوں گے۔

تہران کے انتخابی حلقے میں مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کے تازہ ترین نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے الیکشن سیل نے بتایا ہے کہ اب تک کی ووٹوں کی گنتی کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ ہاشمی رفسنجانی، صدر مملکت حسن روحانی اور تہران کے عارضی امام جمعہ محمد امامی کاشانی نے بالترتیب سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ جبکہ جن امیدواروں نے بالترتیب چوتھی سے سولہویں پوزیشن حاصل کی ہے ان کے نام یہ ہیں۔

محسن قمی، محمد علی موحدی، قربان علی دری نجف آبادی، سید ابوالفضل میر محمدی، محمد محمدی نیک (ری شہری)، ابراہیم حاج امینی نجف آبادی، سید محمود علوی، احمد جنتی، نصراللہ شاہ آبادی، محمد علی تسخیری، محسن اسماعیلی، محمد یزدی اور محمد حسن زالی۔

واضح رہے کہ ان انتخابات میں اٹھاسی امیدوار مجلس خبرگان رہبری کے رکن منتخب ہوں گے۔

ٹیگس