یزد میں عوامی اجتماع سے صدر مملکت کا خطاب
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پیکر میں ایرانی عوام نے ایک بارپھر تازہ روح پھونک دی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے یزدشہر میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہاکہ ایران اپنے جیالوں اور مخلصین کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا- صدر حسن روحانی نے کہا کہ جن لوگوں نے اسلامی انقلاب کی عظمت اور بقا کے لئے کام کیا ہے وہ آج ایران کی عزت و آبرو ہیں -
انہوں نے کہاکہ ایران کے عوام نےحالیہ انتخابات میں ایک بڑا کارنامہ انجام دیا اور دنیا کو حیرت میں ڈال دیا - صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ان انتخابات میں کسی خاص سیاسی دھڑے کو کسی دوسرے سیاسی دھڑے پر کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے بلکہ ایران کی سبھی سیاسی جماعتیں کامیاب ہوئی ہیں -
انہوں نے کہا کہ اب انتخابات کے بعد سب کو ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ملاکر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ایران کی ترقی وپیشرفت کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہے-
اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی پیرکی صبح جب یزد پہنچے تو صوبہ یزد میں ولی فقیہ کے نمائندے اور دیگر صوبائی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔