Mar ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ نے جرمنی کے صدر کی تعریف کی ، وجہ بھی اچھی

وزیرِ خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرمنی کے صدر نے ایرانی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کر کے قابلِ تحسین موقف اختیار کیا ہے، جو مغربی رہنماؤں میں کم ہی دیکھا جاتا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرنا جرمنی کے صدر کا مثبت اور قابل توجہ اقدام ہے۔
سحر نیوز: ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون عملی طور پر کمزور پڑتا جا رہا ہے، جس کی وجہ غزہ اور یوکرین کے معاملے پر مغرب کے دوہرے معیار اور ایران کے خلاف امریکہ و اسرائیل کی کارروائیوں پر خاموشی ہے۔
اس کے باوجود، فرانک‑والٹر اشتائن مائر کی جانب سے ایرانیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت ایک ایسی بات ہے جس کا اعتراف اور تحسین کی جانی چاہیے، کیونکہ مغربی رہنماؤں میں اس طرح کا موقف کم ہی سننے کو ملتا ہے۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ جو لوگ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، اُن کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایسی خلاف ورزیوں پر خاموش نہ رہیں اور اپنی آواز بلند کریں۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس