Mar ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پیر کی رات کو سنگاپور پہنچے جہاں اس ملک کی وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔
    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پیر کی رات کو سنگاپور پہنچے جہاں اس ملک کی وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور سنگاپور کے وزرائے خارجہ نے اقتصادی مسائل سمیت مختلف میدانوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں توسیع اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کے دن سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالا کرشنن سے ملاقات میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد ایشیائی ممالک کے ساتھ ایران کے بڑھتے ہوئے تعلقات اور ایران کی اقتصادی صلاحیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران مختلف اقتصادی میدانوں خصوصا توانائی، بینکنگ، سمندری نقل و حمل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیٹروکیمیکل اور سرمایہ کاری میں سنگاپور کے ساتھ باہمی تعاون میں اضافے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

اس ملاقات میں سنگاپور کے وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کئے جانے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ سنگاپور مختلف شعبوں خصوصا پیٹروکیمیکل کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون اور سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پیر کی رات کو سنگاپور پہنچے جہاں اس ملک کی وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

ٹیگس