Mar ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران کی میزائل مشقوں کے آخری مرحلے کا آغاز

ایران کی مسلح افواج کی اقتدار ولایت نامی میزائل مشقوں کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

اس موقع پر، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری اور ایرو اسپیس ڈویژن کے سربراہ بریگیڈیئر امیر علی حاجی زادے بھی مشقوں کے مقام پر موجود تھے۔

وحدت، ہمدلی اور ہمزبانی کے سائے میں پائیدار طاقت اور سیکورٹی کے مظاہرے کے نام سے ہونے والی اقتدار ولایت فوجی مشقوں کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے۔

فوجی مشقوں کے مختلف مراحل میں متعدد علاقوں سے بیلسٹک میزائل چلانے کا تجربہ کیا جائے گا۔

ٹیگس