Mar ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران مین تیل کی صنعت کو قومیائے جانے کا دن

آج انتیس اسفند مطابق انیس مارچ، ایران میں تیل کی صنعت کو قومیائے جانے کی پینسٹھویں سالگرہ کا دن ہے

19مارچ سن 1951 کی تاریخ ملت ایران کے اذہان میں ہمیشہ زندہ رہے گی، یہ وہ تاریخی دن تھا جب ایران میں ڈاکٹر محمد مصدق کی حکومت نے تیل کی صنعت کو قومیائے جانے کا اعلان کرکے تیل کی دولت کی لوٹ کھسوٹ میں مصروف حکومت برطانیہ کی اجارہ داری کو ایران سے عملا" ختم کردیا ۔

اس زمانے میں ڈاکٹر محمد مصدق جو پارلیمنٹ کی سولہ رکنی کمیٹی کی قیادت کررہے تھے اس تصور کو غلط قرار دیا کہ اگر تیل کی صنعت کا ٹھیکہ کسی ایک ملک کو دے دیا گیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی دوسرے ملک کو اس سے محروم کردیا جائے اور صرف ایک ملک کی اجارہ داری کو تسلیم کرکے تیل کی پوری صنعت کو اس کے اختیار میں دے دیا جائے ۔

اسی طرح علما کا طبقہ خصوصا" آیت اللہ کاشانی جیسی شخصیات کی جانب سے بھی تیل کی صنعت پر غیر ملکی اجارہ داری کی مخالفت کی جا رہی تھی اور ان کی خواہش تھی کہ تیل کی صنعت پر بیرونی بالادستی کو ختم ہونا چاہئے اور اس مقصد کے حصول کے لئے وہ یہ چاہتے تھے ملت ایران بھی اس سلسلے میں ان کی حمایت کےلئے میدان میں آجائے چنانچہ ایسا ہی ہوا اور قوم نے بھی ان کی حمایت کی اور تیل کی صنعت پر برطانیہ کی اجارہ داری کا خاتمہ کرکے اسے قومیا لیا گیا ۔

جب ایران میں تیل کی صنعت کو قومیائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تو برطانیہ کوسخت صدمہ پہنچا ۔چنانچہ برطانیہ، جس نے شاہی حکومت کی مدد و حمایت سے برسوں ایران کی تیل کی صنعت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا تھا ، ملت ایران کے اس اقدام کے خلاف طرح طرح کی سازشیں کرنے لگا لیکن شاہ کی بھر پور حمایت اور پشتپناہی کے باوجود اس کی ایک نہ چلی اور 19 مارچ سن 1951 کو تیل کی صنعت کو قومیائے جانے کا بل پارلیمنٹ نے منظور کرلیا -

گیارہ فروری سن 1979 کواسلامی انقلاب کی کامیابی کے ساتھ ہی ایران کی تیل کی صنعت کو عملی طور پر قومیا لیا گیا ۔

تیل کی صنعت میں کام کرنے والے محنت کش افراد نے عراق کی جانب سے مسلط کردہ جنگ اور مغرب کی جانب سے اقتصادی بائیکاٹ کے باوجود ایسی تاریخ رقم کی جیسے ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

آج تیل کی صنعت مکمل طور سے ملک و قوم کی ترقی اور پیشرفت کی علامت بنی ہوئی ہے ۔

29 اسفند مطابق 19 مارچ کا دن قومی سطح پر منایا جاتا ہے اور ہر سال اس دن ایران میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

ٹیگس