Mar ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ جواد ظریف ترکی پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ترکی کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے ترکی کے شہر استنبول پہنچے ہیں-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ جواد ظریف نے ہفتے کے روز استنبول پہنچ کر کہا کہ علاقے کے حساس مسائل اور خاص طور پر شام کی صورتحال کے پیش نظر ایران اور ترکی کے درمیان تبادلۂ خیال اہمیت کا حامل ہے-

جواد ظریف اپنے ایک روزہ دورے میں ترکی کے صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے-

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف، ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے-

واضح رہے کہ ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے رواں ماہ مارچ کی پانچ تاریخ کو تہران کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے اپنے اس دورے میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے کہا تھا کہ انقرہ ، تہران کے ساتھ تعلقات کے نئے باب کے آغاز ، اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں پرعزم ہے-

ٹیگس