Apr ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران عربوں کا دشمن نہیں، عمرو موسی

عرب لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ عربوں کو چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا دشمن نہ سمجھیں۔

عرب لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل عمر موسی نے قاہرہ میں ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عرب ممالک کا دشمن نہیں ہے اور ان ممالک کو چاہئے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کریں۔ انھوں نے کہا کہ تاریخی دشمنی عربوں اور اسرائیل کے درمیان پائی جاتی ہے اور اسرائیل ہی عربوں کا دشمن ہے اس لئے عرب ممالک کو چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا دشمن نہ سمجھیں اور اس کے ساتھ مذاکرات کریں۔

عرب لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل نے ثالثی کی حیثیت سے عمان کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ عمان، خلیج فارس کے علاقے میں قیام امن کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس رو سے وہ علاقے کا ایک ایسا اہم عرب ملک شمار ہوتا ہے جو اپنے پڑوس کی صورت حال کو بخوبی سمجھتا ہے۔

ٹیگس