اہم بین الاقوامی مشن کو انجام دینے کے لئے ایرانی بحریہ کی توانائیوں میں اور اضافہ کیا جائے گا: جنرل عطاء اللہ صالحی
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اہم بین الاقوامی مشن کو انجام دینے کے لئے بحریہ کی توانائیوں میں اور اضافہ کیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ جنرل عطاء اللہ صالحی نے ہفتے کو بحریہ کے اڑتیسویں بیڑے کی استقبالیہ تقریب میں کہا کہ بحریہ کے وسائل میں اضافہ کیا جانا چاہئے تاکہ دور دراز کے اپنے مشن کے دوران وہ ہر قسم کے ضروری وسائل سے لیس ہو-
انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ کے مشن میں انتہائی دور دراز کے علاقوں کے سفر کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے- ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ کے بیڑے لاطینی امریکا کے اپنے دوست ملکوں کی بحریہ کے ساتھ بھی مشترکہ مشن انجام دینے کا پروگرام رکھتے ہیں-
واضح رہے کہ ایرانی فوج کی بحریہ کا اڑتیسواں بیڑا بین الاقوامی سمندری حدود میں اپنا پچھتر روزہ مشن انجام دینے کے بعد ہفتے کو واپس ایران کے ساحلی شہر بندر عباس پہنچ گیا جہاں فوج کے سربراہ عطاء اللہ صالحی اور بحریہ کے سربراہ حبیب اللہ سیاری نے اس کا استقبال کیا۔