Apr ۰۶, ۲۰۱۶ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • مقابل فریق نے اگر ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے میں کوتاہی برتی تو تہران کا جواب سخت ہو گا، علی اکبر صالحی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ملکوں نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد میں کوتاہی کی تو تہران اس کا مناسب جواب دے گا۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے بدھ کو وزارت خارجہ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے مقابل فریق نے اگر اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں سستی کا مظاہرہ کیا تو تہران مناسب ردعمل کا اظہار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کی شقیں اس قدر مضبوط ہیں کہ مقابل فریق اس میں کسی بھی قسم کی مشکلات کھڑی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے ایرانی حکام پانچ جمع ایک گروپ کی جانب سے کسی بھی قسم کی وعدہ خلافی کی صورت میں سخت جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پانچ جمع ایک کے ملکوں نے کسی حد تک اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں سستی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن معاملات اچھی طرح آگے بڑھ رہے ہیں اور بحمداللہ حالات بہتر ہیں۔

ٹیگس