Apr ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران یورپ تعاون کے فروغ پر صدر حسن روحانی کی تاکید

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور یورپی ملکوں کے درمیان تعاون سے اہم عالمی اور علاقائی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

تہران میں اسٹونیا کی وزیرخارجہ مارینا کالجورینڈسے بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اور پورپ کے درمیان ہمہ گیر تعاون، علاقے اور دنیا کے پیچیدہ مسائل کے حل میں اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ ایران اور اسٹونیا کے درمیان تعاون کی بے پناہ گنجائشیں موجود ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے دہشت گردی کے سدباب کے لیے دنیاکے تمام ملکوں کے درمیان جامع تعاون کی ضرورت زور دیا ۔

صدر نے کہاکہ ایران کو شمالی افریقہ اور مشرق وسطی کے بعض ملکوں میں پائی جانے والی بدامنی اور عدم استحکام پر سخت تشویش لاحق ہے۔

اسٹونیا کی وزیر خارجہ مارینا کلجورینڈ نے ایران کو خطے اور دنیا کا ایک اہم اور موثر ملک قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اسٹونیا تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

ٹیگس