ایران میں پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقوں کا آغاز
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے جنوب مشرقی ایران میں پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقوں کے آغاز کی خبر دی ہے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، جنوب مشرقی ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد مارانی نے کہا ہے کہ ان تین روزہ فوجی مشقوں میں پانچ ذیلی بریگیڈ، سپاہ پاسداران کی فضائیہ اور بری فوج کی جنگی یونٹیں، توپخانے، بارڈر سیکورٹی فورس، پولیس اور عوامی رضاکار فورس کے جوان حصہ لے رہے ہیں-
جنرل مارانی نے اعلان کیا ہے کہ جنوب مشرقی ایران میں ہونے والی پیغمبراعظم (ص) فوجی مشقوں کا مقصد، تعمیر و ترقی کو فروغ دینے کے لئے علاقے کے بنیادی ڈھانچوں کو مستحکم بنانا اور ہمہ گیر آمادگی بڑھانے کی مشقیں کرنا ہے-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے بھی اتوار کو پیغمبراعظم (ص) فوجی مشقوں کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان فوجی مشقوں کا مقصد ملت ایران کو طاقت و ڈٹرنس اور علاقے کے ممالک کے لئے امن و سلامتی اور مضبوط علاقائی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے تعمیرصلاحیت کا پیغام دینا ہے-