Apr ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران اور اٹلی کے درمیان چھے سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے

اطالوی وزیر اعظم کے دورہ ایران کے موقع پر دونوں ملکوں نے باہمی تعاون کے چھے سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔

اطالوی وزیراعظم میتھیو رینتزی دو سو پچاس رکنی اقتصادی اور سیاسی وفد کے ہمراہ منگل کی صبح تہران پہنچے ہیں ۔ وزیراعظم میتھیو رینتزی جب اپنے وفدکے ہمرا ہ سعد آباد کمپلکس پہنچے تو صدر حسن روحانی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور ایران کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا۔

گارڈ آف آنر کے معائنے کے بعد اطالوی وزیراعظم نے صدر حسن روحانی سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا ۔

استقبالیہ تقریب کے بعد صدر حسن روحانی اور وزیراعظم میتھیو رینتزی نے ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی جس میں ، باہمی دلچسپی کے معاملات کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعدازاں ایران اور اٹلی کے درمیان تعان کے سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر حسن روحانی اور وزیراعظم میتھیو رینتزی بھی موجود تھے۔ ایران اور اٹلی کے حکام نے تعاون کے جن چھے سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں ان میں ،صنعت و تجارت ، ریلوے ، ایئر ٹرانسپورٹ، گیس کی فراہمی ، گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات کی تیاری کے علاوہ سیاحتی اور ثقافتی تعاون کے سجھوتے شامل ہیں۔

اٹلی، ایران کے ساتھ دوہزار دس کے تجارتی لین دین کی شرح کو دوبارہ بحال کرنا چاہتا ہے۔ دوہزار دس میں ایران اور اٹلی کے درمیان تجارتی لین دین کی شرح سات ارب یورو تھی۔

اطالوی وزیراعظم میتھیو رینتزی ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے دو سو پچاس افراد پر مشمل سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ منگل کی صبح تہران پہنچے اس موقع پر ایران کے وزیر صنعت و تجارت محمد رضا نعمت زادہ نے تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

ٹیگس