Apr ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  •  دہشت گرد گرہوں کی فہرست کا معاملہ ایک مبہم مسئلے کے طور پر جوں کا توں باقی ہے: امیرعبداللھیان

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی فہرست کا معاملہ شام کے مذاکراتی اور سیاسی عمل میں ایک مبہم مسئلے کے طور پرجوں کا توں باقی ہے

ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے منگل کو آئی آر آئی بی نیوز ایجنسی سے گفتگو کے دوران جنیوا مذاکرات میں دہشت گرد گروہوں کے عناصر کی شرکت کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی کوشش یہ تھی کہ مذاکرات میں صرف وہی گروہ حصہ لیں گے جو شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں -

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کوششوں کے باوجود بعض دہشت گرد گروہ کوشش کررہے ہیں کہ وہ اپنے چہروں پر نقاب ڈال کر یا پھر چہرہ بدل کر مذاکرات میں شامل ہوں -

بحران شام کے حل سے متعلق جنیوا مذاکرات کا نیا دور بدھ سے شروع ہورہا ہے - مذاکرات کو کامیاب بنانے کی غرض سے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن ڈی میستورا ان دنوں علاقے کے ملکوں کے دور ے پر ہیں اور اسی سلسلے میں وہ منگل کو تہران پہنچے ہیں-

ٹیگس