Apr ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کی سعودی عرب کی کوشش

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ملکوں کے داخلی امور میں ایران پر مداخلت کا الزام، رائے عامہ کو منحرف کرنے کے مقصد سے ہے-

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ اسلامی ملکوں کے داخلی مسائل میں ایران کی مداخلت کا الزام اس لئے عائد کیا جارہا ہے تاکہ یمن میں سعودی عرب کی فوجی جارحیت اور بحرین اور شام کے مسائل میں مداخلت سے رائے عامہ کی توجہ ہٹائی جائے-

بروجردی نے کہا کہ سعودی عرب اسلامی تعاون تنظیم میں، عالم اسلام میں تفرقہ کے ایک عامل میں تبدیل ہوگیا ہے اور اسلامی تعاون تنظیم کے تیرہویں سربراہی اجلاس کے اختتامی بیانیہ کا مسودہ ، اسلامی ملکوں کے داخلی امور میں ریاض کی مداخلت کی علامت ہے ، جو تمام بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے-

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے گذشتہ ایک سال میں ہزاروں یمنی بچوں اور عورتوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا ہے اور اس حکومت کا یہ غیر انسانی رویہ، غزہ اور فلسطین کے نہتے عوام کے قتل عام میں صہیونی حکومت کے وحشیانہ طرز عمل جیسا ہے-

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا کہ سعودی عرب نے تیل کے ڈالروں کے ذریعے دیگر ملکوں میں اثر و رسوخ پیدا کیا ہے اور اب اس کی کوشش ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو قوموں کے حقوق کے دفاع سے روک دے-

ٹیگس