ایران اور یورپ کے درمیان ایٹمی تعاون فردو ایٹمی سائٹ سے شروع ہو سکتا ہے:علی اکبر صالحی
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نےکہا ہے کہ ایران اور یورپ کے درمیان ایٹمی تعاون فردو ایٹمی سائٹ سے شروع ہو سکتا ہے
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اتوار کو تہران میں یورپی یونین کے انرجی کمیشن کے سربراہ سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کی شق نمبر تین کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ایران دیگر ملکوں کے ساتھ ایٹمی شعبے میں تحقیقاتی اور سائنسی تعاون کر سکے گا -
انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایٹمی معاہدے کے بعد ایران اور یورپی ملکوں کے درمیان مذاکرات اور حکام کے ایک دوسرے کے یہاں آنے جانے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے کہاکہ ایران اور یورپی یونین کے وفود کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ پریس ریلیز کی صورت میں جاری ہوگا-
ایران کےایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نےکہا کہ مختلف ایٹمی شعبوں میں دوطرفہ سرگرمیاں انجام دینے کے سلسلے میں ایران اور یورپ کے درمیان وسیع اور تیز رفتار تعاون شروع ہو چکا ہے-