Apr ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • یوریشیا کے انیس ممالک کے پارلیمانی اسپیکروں کے اجلاس میں ڈاکٹر لاریجانی کا خطاب

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے تعاون نے علاقے کے بعض بحرانوں کے حل کے لئے اپنی توانائی کا مظاہرہ کیا ہے اور دونوں ممالک اپنی توانائی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرعلی لاریجانی نے روس میں اپنے دو روزہ قیام اور ماسکو میں منعقدہ یوریشیا کے انیس ممالک کے پارلیمانی اسپیکروں کے اجلاس میں شرکت کے بعد بدھ کی رات تہران واپس پہنچنے پر کہا کہ روسی ڈوما اور سینٹ کے سربراہوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اقتصادی تعلقات اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں دفاعی تعاون، خاص طور سے دہشت گردی کے مقابلے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر لاریجانی نے یوریشیا کے انیس ممالک کے پارلیمانی اسپیکروں کے اجلاس میں شرکت کو ایک بہترین موقع قرار دیا اور اس موقع پر پارلیمانی سفارت کاری اور مذکورہ اجلاس میں شریک بعض ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات میں فروغ کا جائزہ لیا۔

قابل ذکر ہے کہ یوریشیا کے انیس ممالک کا پارلیمانی اجلاس منگل کو روسی صدر ولادیمیر پوتین اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے پیغامات کے ساتھ منعقد ہوا تھا۔

ٹیگس