Apr ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما
    جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما

جنوبی افریقہ کے صدر اتوار کی رات ایران کے تاریخی شہر اصفہان پہنچ گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جیکب زوما کہ جو ایران کے دورے پر ہیں، اصفہان کے تاریخی آثار اور مقامات کو دیکھنے کے لیے اصفہان پہنچے تو اصفہان کے گورنر رسول زرگر پور نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

جنوبی افریقہ کے صدر اس سفر کے دوران کہ جس میں ایران کے وزیر توانائی حمید چیت چیان بھی ان کے ہمراہ ہیں، امام اسکوائر، مسجد شیخ لطف اللہ اور سی و سہ پل سمیت اصفہان کے تاریخی مقامات کی سیر کریں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما اتوار کے روز ایک سو اسی رکنی سیاسی و تجارتی وفد کے ہمراہ ایران کے ساتھ دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تہران پہنچے۔ ان کے اس دورے کے دوران ایران اور جنوبی افریقہ نے آٹھ مفاہمتی یادداشتوں اور سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔

ٹیگس