Apr ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران اور جنوبی افریقا کا مشترکہ بیان

اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی افریقہ نے اقتصاد اور تجارت سمیت تمام شعبوں میں روابط کے فروغ کے عزم پر زور دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ بیان میں، جو پیر کو صدر جیکب زوما کے دورہ تہران کے اختتام پر جاری کیا گیا، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی نیز بین الاقوامی امور میں تہران اور پریٹوریا کے درمیان تعاون میں پہلے سے زیادہ فروغ پر زور دیا گیا ہے۔

ایران اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ بیان میں باہمی تجارت میں فروغ کی کافی گنجائشیں پائی جانے پر تاکید کی گئی ہے۔ مشترکہ بیان میں ایران اور جنوبی افریقہ کے متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ دو جانبہ سرمایہ کاری اور تجارت کے نقشہ راہ کے نفاذ کے سلسلے میں ضروری اقدام عمل میں لائیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ تہران اور پریٹوریا نے براعظم افریقہ میں امن و آشتی کے قیام میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

مشترکہ بیان میں جنوبی افریقہ نے براعظم افریقہ کی ترقی و پیشرفت میں مدد کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وعدے کو کافی اہم قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ بیان میں علاقائی اور بین الاقوامی امور میں دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان اور اسی طرح بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں میں تعاون بڑھانے کے لئے تہران اور پریٹوریا کے نمائندوں کے درمیان تبادلہ خیال اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہنے پر بھی تاکید کی گئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی افریقہ نے اپنے مشترکہ بیان میں فلسطینی قوم اور مشرق وسطی میں قیام امن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عالمی برادری سے شام اور یمن میں جنگ و خونریزی بند کرانے کے لئے کوششوں کی اپیل کی ہے۔

ٹیگس