Apr ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • عوام کی حکمرانی ، اسلامی جمہوری نظام کا عظیم افتخار ہے: حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عوام کی حکمرانی کو اسلامی جمہوری نظام کا عظیم افتخار قرار دیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے جمعرات کو بلدیاتی اورمقامی کونسلوں کی عظیم الشان کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جو بلدیاتی کونسلوں کے قومی دن کی مناسبت سے منعقد ہوئی کہاکہ شہری اور دیہی کونسلیں اسلامی نظام اور حکومت کی مضبوط پشت پناہ اور طاقتور بازو کی حیثیت رکھتی ہیں -

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ علاقے میں ایران کا افتخار یہ ہے کہ ملک کے امور عوام کی مرضی اور مشورے سے چلائے جاتےہیں - انہوں نے امریکا کے ذریعے ایرانی اثاثوں میں خردبردکئے جانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت یقینی طور پر اپنے غیر قانونی اقدام کی ذمہ دار ہے اور ایران کی حکومت اپنا حق حاصل کرکے رہے گی -

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نےجمعے کو ہونے والے پارلیمنٹ کے دوسرے دور کے انتخابات کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جن پچپن انتخابی حلقوں میں دوسرے دور کے لئے ووٹنگ ہونی ہے ہم وہاں کے لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ دوسرے دور کے بھی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔

ٹیگس