ایران اور ملایشیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان تبادلہ خیال
اسلامی جمہوریہ ایران اورملیشیا کے وزرائےخارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کو تہران میں ملایشیا کے وزیرخارجہ
عنیفہ امان سے ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی میدانوں میں تعاون کے لئے دونوں ملکوں کی بے پناہ توانائیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ایران ملیشیا کےساتھ تمام میدانوں میں تعلقات کوزیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہتاہے-انہوں نے ایٹمی معاہدے کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں کے اعلی سطحی وفود کے دورہ ایران کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی میدانوں میں دنیا کے سبھی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا یہ بہترین موقع ہے- ملایشیا کے وزیرخارجہ عنیفہ امان نے بھی کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران اور ملیشیا، انرجی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کوفروغ دینے کے لئے اہم قدم اٹھاسکتے ہیں -