May ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • دہشت گردی ، اور جنگ و خونریزی کی اصل وجہ صیہونی حکومت ہے: صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے علاقےمیں بدامنی ، دہشت گردی اور جنگ و خونریزی کی اصل وجہ غاصب صیہونی حکومت ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام ، تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں اور شہدا کے اہل خانہ کی رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی اپنے خطاب میں خطے میں صیہونی حکومت کی سترسالہ غاصبانہ اور دہشت گردانہ پالیسیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ امریکا اور اسرائیل علاقے کے ملکوں منجملہ عراق اور شام میں غاصبانہ قبضے اور دہشت گردانہ واقعات کے ذمہ دارہیں -

صدرڈاکٹرحسن روحانی نے پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم بعثت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دن کو پوری انسانیت کے لئے رحمت کا دن قراردیا اورکہا کہ پیغمبراسلام صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے مظہر رحمت تھے -کیونکہ انہوں نے انسانوں کو ہدایت کا راستہ دکھایا -

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے دشمنوں کی طرف سے اسلام پر دہشت گردی اور تشدد کا الزام عائد کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سے اسلام دشمن مغربی قوتیں صدیوں سے اسلام کی شبیہ کو بگاڑنے کی کوشش کررہی ہیں تو دوسری طرف سے نادان دوست اور اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار مل کر اسلام کی شبیہ کو خراب کرنےمیں مصروف ہیں - انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کا اصل مقصد پوری دنیا میں امن و استحکام کی برقراری ہے -

صدرمملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا کہ خود کو خادم حرمین شریفین کہنے والے ملک کے ہاتھوں، یمنی عوام کےقتل عام پر ایران خاموش نہیں بیٹھے گا -

انہوں نے کہا کہ ایران اس بات پر فخرکرتاہے کہ وہ رہبرانقلاب اسلامی کی رہنمائیوں کے زیرسایہ مظلوموں کادفاع کر رہا ہے اور کرتارہے گا -

ٹیگس