May ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • فوجی مشقوں کے لئے کوئی پابندی نہیں، جنرل حسین دہقان

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اپنے زیر انتظام علاقوں میں فوجی مشقوں کے انعقاد میں کوئی پابندی نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے ہفتے کو ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے خلیج فارس اور بحیرہ عمان کے بعض علاقوں پر ایران کی قانونی حاکمیت کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے ارشادات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ساحلی، علاقائی اور بین الاقوامی سمندری علاقوں میں عالمی قوانین میں درج شدہ اپنے حقوق سے بڑھکر کوئی دعوی نہیں کرتا۔

انھوں نے کہا کہ اپنے برّی، بحری اور فضائی حدود میں کسی کو بھی جارحیت اور خلاف ورزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب، علاقے میں بدامنی پھیلا کر بیرونی فوجیوں کی موجودگی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہزاروں کلو میٹر دور واقع ملکوں کو، جو علاقے میں امن قائم کرنے کا دعوی کر رہے ہیں، یہ جان لینا چاہئے کہ علاقے میں ان کی موجودگی ہی بدامنی کا باعث ہے۔

ٹیگس