May ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مستقل مندوب، غلام حسین دہقانی
    اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مستقل مندوب، غلام حسین دہقانی

اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف مہم میں ہمیشہ ثابت قدم رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مستقل مندوب غلام حسین دہقانی نے بدھ کو سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں کہا کہ تشدد و انتہا پسندی اور ان سے متعلق پائے جانے والے افکار اس وقت مشرق وسطی اور دنیا کے بہت سے ملکوں کے لئے چیلنج بنے ہوئےہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ انتہا پسندانہ افکار کا ڈٹ کر مقابلہ کرے جو نوجوانوں میں نفرت پیدا ہونے کا باعث بن رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مستقل مندوب غلام حسین دہقانی نے کہا کہ القاعدہ اور طالبان پہلے ایسے گروہ ہیں جنھوں نے اپنے افکار اور مالی ذرائع سے انتہا پسندی کو فروغ دیا اور جبہۃ النصرہ اور داعش، ان کے آخری نتائج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے فروغ کے عوامل کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس