May ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکا میں صیہونی حکومت کے حامی حلقوں نےایٹمی معاہدے کو ناکام بنانےکی کوشش کی ہے: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا میں صیہونی حکومت کے حامی حلقوں نےایٹمی معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کی ہے۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے دوسرے ملکوں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیروں اور سیاسی نمائندہ دفاتر کے سربراہوں کے کنونشن سے خطاب کے دوران امریکا میں ایٹمی معاہدے کے مخالفین کے اقدامات کا تفصیل سے ذکر کیا-

انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بعض مخالفین نے کہ جو امریکا میں صیہونی حکومت کے پرانے حامی اور طرفدار سمجھے جاتے ہیں، اپنے تنگ نظرانہ افکار و خیالات کو مسلط کر کے ایٹمی معاہد ے کے نتائج کو سامنے آنے سے روکنے کی کوشش کی-

وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے حاصل ہونے والے نتائج کی منصفانہ تصویر پیش کرنے کے لئے حقیقت پسندی کی ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں میں موجود اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانوں اور سیاسی نمائندہ دفاتر پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے کے بعد کی صورتحال اور ایران میں پیدا ہونے والے نئے مواقع کو صحیح طریقے سے پیش کریں۔

ان کا کہناتھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایٹمی معاہدے سے جو آثار و نتائج سامنے آئے ہیں عوام عملی میدان میں ان کو محسوس کریں۔

ٹیگس