May ۱۴, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
  • شام کا بحران شامی عوام کی مرضی اور خواہشات کی بنیاد پر ہی حل کیا جا سکتا ہے: جابری انصاری

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ شام کا بحران شامی عوام کی مرضی اور خواہشات کی بنیاد پر ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے تہران میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر شہید مصطفے بدرالدین کی مجلس ترحیم کے موقع پرنامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بحران شام کے آغاز سے ہی اس کے سیاسی حل پر زور دیا ہے اور وہ بارہا کہتا رہا ہے کہ شام کا مسئلہ فوجی طریقے سے حل نہیں کیاجاسکتا-

انہوں نےشام میں بعض ملکوں کی طرف سے اپنے فوجی بھیجنے کے اقدام پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب تک یہ بحران جاری رہے گا دوسرے ملکوں اور گروہوں کی مداخلت شامی عوام کے مفادات کے برخلاف سمجھی جائے گی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شامی حکومت کی درخواست پر اپنے فوجی مشیروں کو جس سطح پر بھی درخواست کی جائے گی، بھیجتا رہےگا- انہوں نے حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر مصطفے بدرالدین کی شہادت پر لبنان کے عوام کو تعزیت پیش کی اور کہا کہ اس سطح کے کمانڈروں کی شہادت ایک بڑا نقصان ہے لیکن شہادت کی سنت و روایت استقامتی محاذ کی قدیم روایت ہے اورشہادت و ایثار کے بغیر استقامت کی تعریف مکمل نہیں ہوتی ہے-

ٹیگس