May ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام کےحقوق کی بازیابی کے لئے کوششیں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں: باقر نوبخت

اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے حقوق کی بازیابی کے لئے اس کی کوششیں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔

ایران کی حکومت کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے منگل کو نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے گذشتہ برسوں کے دوران امریکا کے ذریعے ایرانی عوام کو پہنچائےگئے نقصانات کی تلافی اور ایرانی عوام کے حقوق کی بازیابی کے لئے حکومت کو پابند بنایا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے حکم کے مطابق اس سلسلے میں اقدامات انجام دیئے گئے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے حقوق کی بازیابی کی کوششوں کی راہ میں کسی بھی طرح کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے-

حکومت کے ترجمان نے تہران میں کینیڈا کا سفارتخانہ دوبارہ کھولے جانے کے بارے میں کہا کہ کینیڈا کی موجودہ حکومت نے اپنے ملک کی سابقہ حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ تہران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے- انہوں نے کہا کہ ایران نے بھی کینیڈا کی حکومت کے اس فیصلے پر اپنا مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے-

حکومتی ترجمان نے اس سال حج میں ایرانی عازمین حج کی شرکت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب نے ابھی تک ایرانیوں کے لئے حج کی ادائیگی کے تعلق سے مناسب حالات فراہم نہیں کئے ہیں۔

ٹیگس