ڈاکٹر علی لاریجانی ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے-
ڈاکٹر علی لاریجانی اراکین پارلیمنٹ کے دو سو سینتیس ووٹ لیکر اسلامی جمہوریہ ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے ۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی دوسو چہتر مجموعی ووٹوں میں سے دوسو سینتیس ووٹ حاصل کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ دسویں پارلیمنٹ کے منتخب نمائندوں کے اعتبار نامہ کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد علی لاریجانی اور مصطفی کواکبیان، اسپیکر کے عنوان سے نامزد ہوئے۔ ووٹنگ کے نتیجے میں مصطفی کواکبیان صرف گیارہ ووٹ حاصل کرسکے اور لاریجانی دو سو سینتیس ووٹ حاصل کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے-
واضح رہے کہ ڈاکٹر علی لاریجانی انتیس مئی کو ہونے والی ووٹنگ میں ایک سو تہتر ووٹ حاصل کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے عارضی اسپیکر منتخب ہوئے تھے- وہ ایرانی پارلیمنٹ کے مسلسل تیسری بار اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے پارلیمنٹ کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون اور ہمدلی کے ساتھ کام کریں گے۔ مسعود پزشکیان ایک سو اٹھاون جبکہ علی مطہری ایک سو تینتیس ووٹ لیکر بالترتیب پہلے اور دوسرے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔