Dec ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • بابری مسجد اور سنجئے دت کے جیل جانے کے درمیان کیا ہے کنکشن؟

سنجے دت نے 5 سالہ قید کے دوران پیش آنے والے تکلیف دہ واقعات سے پردہ اٹھایا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے 1993 کے ہولناک واقعات اور اپنی قید کے دنوں سے متعلق اہم اور حساس انکشافات کئے ہیں۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں سنجے دت نے اپنی 5 سالہ قید، مقدمات اور اس دوران پیش آنے والی تکالیف پر کھل کر بات کی۔

سنجے دت کے مطابق بابری مسجد واقعے کے بعد ان کے خاندان کو شدید دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان پر اسلحہ رکھنے کا الزام لگایا گیا تاہم اس کا کوئی ٹھوس ثبوت کبھی پیش نہ ہوا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

اداکار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی نہیں سمجھ پایا کہ مجھے کیوں جیل بھیج دیا گیا۔ 25 سال بعد عدالت نے تسلیم کیا کہ میرا ممبئی بم دھماکے کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جیل کا وقت ان کے لیے ایک مشکل مگر سیکھنے کا دور تھا۔میں نے وہاں رہ کر قانون کی کتابیں پڑھیں، دعا کی اور خود کو مضبوط رکھا۔ میں نے مشکلات کو شکست دینے کے بجائے انہیں زندگی کا سبق سمجھا۔

 

ٹیگس