Dec ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
  • تہران میں

دارالحکومت تہران میں آج "رہبر انقلاب اسلامی کی نگاہ میں قوم کے حقوق اور قانون کے دائرے میں آزادی" کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح دارالحکومت تہران میں "رہبر انقلاب اسلامی کی نگاہ میں قوم کے حقوق اور قانون کے دائرے میں آزادی" کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقدہ کی گئی جس میں  متعدد اعلیٰ ایرانی عہدے داروں، سیاسی اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔ اس اہم کانفرنس میں بہت سے ملکی اور غیرملکی محققین اور مفکرین نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس کے دو خصوصی پینل بھی تھے جہاں ماہرین نے قوم کے حقوق اور آزادی کی جانب رہبر انقلاب اسلامی کے نقطۂ  نگاہ پر روشنی ڈالی۔

"رہبر انقلاب اسلامی کی نگاہ میں قوم کے حقوق اور قانون کے دائرے میں آزادی کانفرنس"

 

اس موضوع پر 400 سے زیادہ مقالے اور تحقیقی مضامین کانفرنس کے سیکریٹیریئٹ کو موصول ہوئے تھے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

رہبر انقلاب اسلامی کی نگاہ میں قوم کے حقوق اور قانون کے دائرے میں آزادی" کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کا انعقاد پارلیمنٹ اور نگراں کونسل کے تحقیقاتی مرکز کی جانب سے کیا گیا تھا۔

 

ٹیگس